ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سواتی سنگھ کومایاوتی سے جان کا خطرہ؛

سواتی سنگھ کومایاوتی سے جان کا خطرہ؛

Tue, 20 Dec 2016 19:22:51  SO Admin   S.O. News Service

بلیا، 20دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بی جے پی خواتین مورچہ کی اترپردیش یونٹ کی صدر سواتی سنگھ نے اپنے خاندان کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی سے جان کا خطرہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔سواتی نے کل خواتین مورچہ کے پروگرام سے الگ نامہ نگاروں سے بات چیت میں بی ایس پی سربراہ پر جم کر نشانہ لگایا اور الزام لگایا ہے کہ مایاوتی سے ان کے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اور زندگی بھررہے گا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ان کے خاندان کے تئیں توہین آمیز الفاظ کے استعمال کے معاملے میں اپنے کارکنوں پر کوئی کارروائی نہ کرکے مایاوتی نے باقی خواتین کو لے کر اپنے موقف کو سامنے لا دیا ہے۔سواتی نے زور دے کر کہا کہ سال 2017میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کو جین نہیں ملنے والی ہے اور مایاوتی کا پانچویں بار وزیر اعلی بننے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ گذشتہ جولائی میں سواتی کے شوہر اور بی جے پی کی اترپردیش یونٹ کے اس وقت کے نائب صدر دیاشنکر سنگھ نے مایاوتی کے لئے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔اس کی مخالفت میں بی ایس پی کارکنوں نے لکھنؤ میں دیاشنکر کی بیوی، ماں اور بیٹی کے تئیں قابل اعتراض تبصرے کئے تھے۔اس معاملے میں مایاوتی، بی ایس پی کے سیکرٹری جنرل نسیم الدین صدیقی سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔سواتی نے دیاشنکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والے اور ایسے ہی الزام میں اپنے کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے والی مایاوتی کے خلاف محاذ کھول دیا تھا، جس سے وہ سرخیوں میں آ گئی تھی۔بعد میں بی جے پی نے انہیں پارٹی کی خاتون محاذ کا صدر بنا دیا تھا۔


Share: